0
Thursday 6 Sep 2018 01:09

ٹرمپ سکیورٹی کونسل سے غلط فائدہ اٹھانا چاہتا ہے، ایرانی وزیر خارجہ

ٹرمپ سکیورٹی کونسل سے غلط فائدہ اٹھانا چاہتا ہے، ایرانی وزیر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کے بارے میں نشر ہونے والی خبر کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر سکیورٹی کونسل سے ناجائز فائدہ اٹھانا چاہتا ہے۔ اقوام متحدہ میں امریکی مستقل مندوب نکی ہیلی نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سکیورٹی کونسل کے ایک اجلاس کی خود صدارت کرے گا۔ واضح رہے کہ اس وقت امریکہ سکیورٹی کونسل کا چیئرمین ہے۔ چار دن قبل سکیورٹی کونسل کی چیئرمین شپ امریکہ کو ملی ہے۔ سکیورٹی کونسل میں تمام مستقل و غیر مستقل اراکین ہر مہینہ اس کونسل کی صدارت کو اپنی باری آنے پر حاصل کرتے ہیں۔

ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے اس خبر کے بارے میں کہا ہے کہ امریکی ایران مخالف ڈرامہ کو اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں پیش کرنا چاہتے ہیں اور وہ یہ چاہتے ہیں کہ اس کام کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے ساتھ انجام دیں۔ ایرانی وزیر خارجہ نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ آج تک سکیورٹی کونسل نے ایران سے متعلق صرف ایک ہی قرارداد منظور کی ہے، جس کی امریکی صدر آج بھی خلاف ورزی کر رہا ہے اور اس کا یہ کام دوسروں پر دھونس اور زبردستی کرنے کے مترادف ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی چیئرمین شپ سے غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے اس اجلاس کو جو گذشتہ 70 سالوں سے فلسطین سے متعلق ہے، ایران کی طرف موڑنا چاہتا ہے۔ اس کی وجہ بھی امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے دل میں ایران کا شدید خوف ہے اور انہوں نے بہت کوشش کی ہے کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک کو بھی اسی خوف کا شکار کریں۔
خبر کا کوڈ : 748347
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش