QR CodeQR Code

طالبان کے ساتھ مذاکرات کا عمل جاری ہے، برطانوی نمائندہ خصوصی کی پاکستانی حکام سے ملاقات

27 May 2011 00:25

اسلام ٹائمز:اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو میں مارک سڈویل کا کہنا تھا کہ پاک برطانیہ تعلقات مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں اور یہ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستحکم افغانستان پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے


اسلام آباد:اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور افغانستان کیلئے برطانیہ کے نمائندہ خصوصی مارک سڈویل نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کا عمل جاری ہے اور کرزئی حکومت باضابطہ مذاکرات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ طالبان کے ساتھ دوسرے ذرائع سے بھی بات چیت ہو رہی ہے۔ اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو میں مارک سڈویل کا کہنا تھا کہ پاک برطانیہ تعلقات مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں اور یہ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مستحکم افغانستان پاکستان کے بہترین مفاد میں ہے۔ وہ چاہتے ہیں کہ پاکستان اور بھارت کے تعلقات بہتر ہوں، دونوں ممالک مسائل کو دو طرفہ بات چیت سے حل کر سکتے ہیں، وہ معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتے۔ 
قبل ازاین افغانستان اور پاکستان کے لیے برطانوی نمائندہ خصو صی مارک سیڈول نے صدر کے سیکرٹری جنرل سلمان فاروقی، سیکرٹری خارجہ سلمان بشیر اور فوجی افسروں سے ملاقات کی ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ مارک سیڈول نمائندہ خصوصی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان آئے ہیں۔ برطانوی نمائندوں خصوصی نے پاکستانی حکام سے ملاقاتوں میں بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے دورے کا مقصد برطانوی وزیراعظم اور ان کے پاکستانی ہم منصب یوسف رضا گیلانی کے درمیان دہشت گردی کے خلاف جنگ اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے سلسلے میں ہونے والے اتفاق رائے کو آگے بڑھانا ہے۔ 


خبر کا کوڈ: 74835

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/74835/طالبان-کے-ساتھ-مذاکرات-کا-عمل-جاری-ہے-برطانوی-نمائندہ-خصوصی-کی-پاکستانی-حکام-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org