QR CodeQR Code

پومپیو نے پاکستان کو دہشتگردوں کیخلاف فیصلہ کن اقدامات اٹھانے پر زور دیا، امریکہ

6 Sep 2018 01:24

اعلامیہ کیمطابق مائیک پومپیو نے مختلف شعبوں میں تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور تجارتی تعلقات کے فروغ پر بات کی جبکہ امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کو خطے کیلئے خطرہ بننے والے دہشتگردوں کیخلاف دیرپا اور فیصلہ کن اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستان کو دہشت گردوں کے خلاف دیرپا اور فیصلہ کن اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ مائیک پومپیو کے دورہ پاکستان کے دوران ملاقاتوں کے حوالے سے امریکی محکمہ خارجہ نے اعلامیہ جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا کہ امریکی وزیر خارجہ نے وزیراعظم عمران خان اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں اور عمران خان کو وزارت عظمیٰ سنبھالنے اور ادارے مضبوط کرنے کے عزم پر مبارک باد دی۔ اعلامیہ کے مطابق مائیک پومپیو نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات میں نئی حکومت کو پرُامن انتقال اقتدار کا خیرمقدم کیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے اعلامیہ کے مطابق مائیک پومپیو نے مختلف شعبوں میں تعلقات کی اہمیت پر زور دیا اور تجارتی تعلقات کے فروغ پر بات کی جبکہ امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کو خطے کے لئے خطرہ بننے والے دہشت گردوں کے خلاف دیرپا اور فیصلہ کن اقدامات اٹھانے پر زورد یا۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے دونوں ملکوں کے درمیان دہشت گردی کے خلاف مضبوط تعاون کی امید کا اظہار کیا۔


خبر کا کوڈ: 748351

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/748351/پومپیو-نے-پاکستان-کو-دہشتگردوں-کیخلاف-فیصلہ-کن-اقدامات-اٹھانے-پر-زور-دیا-امریکہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org