QR CodeQR Code

مصر چار سال بعد پہلی بار اپنی رفحہ سرحد مستقل طور پر کھول دے گا، کسی سے مشاورت کی ضرورت نہیں، مصری حکومت

27 May 2011 00:46

اسلام ٹائمز:مصری حکومت کے مطابق رفحہ سرحد فلسطینیوں کیلئے ہر روز صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک کیلئے کھولی جائیگی، سوائے جمعے اور یومِ تعطیل کے، اس فیصلے کا اطلاق 28 مئی سے ہو گا


غزہ:اسلام ٹائمز۔ مصری حکومت چار سال میں پہلی بار اپنی رفحہ سرحد مستقل طور پر فلسطینیوں کی آمد و رفت کیلئے کھول دیگی۔ مصری حکومت نے فلسطینی عوام کو سہولت دینے کیلیے غزہ سرحد کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ مصری حکومت کے مطابق رفحہ سرحد فلسطینیوں کیلئے ہر روز صبح نو بجے سے شام پانچ بجے تک کیلئے کھولی جائیگی، سوائے جمعے اور یومِ تعطیل کے، اس فیصلے کا اطلاق 28 مئی سے ہو گا۔ واضح رہے کہ مصری حکومت نے حماس اور فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت الفتح کے درمیان صلح کرائی تھی۔ مصری حکومت کا کہنا ہے کہ سرحد کھولنے کا فیصلہ اس کا اپنا ہے اور اس حوالے سے اس نے کسی ملک سے مشاورت کی ضرورت محسوس نہیں کی۔ اس کا موقف ہے کہ یہ فیصلہ اس نے فلسطینیوں کی مشکلات کو کم کرنے کیلئے کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 74841

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/74841/مصر-چار-سال-بعد-پہلی-بار-اپنی-رفحہ-سرحد-مستقل-طور-پر-کھول-دے-گا-کسی-سے-مشاورت-کی-ضرورت-نہیں-مصری-حکومت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org