0
Thursday 6 Sep 2018 13:12

نیب، وزیرِ دفاع پرویز خٹک اور اسپیکر سندھ اسمبلی سمیت دیگر کیخلاف انکوائریوں کی منظوری

نیب، وزیرِ دفاع پرویز خٹک اور اسپیکر سندھ اسمبلی سمیت دیگر کیخلاف انکوائریوں کی منظوری
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعلٰی خیبر پختونخوا اور وفاقی وزیرِ دفاع پرویز خٹک، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی سمیت دیگر افسران کے خلاف 14 انکوائریوں کی منظوری دیدی۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چئیرمین جاوید اقبال کے زیرِ صدارت ہوا جس میں پرویز خٹک اور دیگر کے خلاف انکوائریوں کی منظوری دی گئی۔ ان کی تفصیلات مناسب موقع پر اور سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق بہم پہنچائی جائیں گی۔ اس کے علاوہ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں بدعنوانی کے ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو نمٹانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔

نیب کے افسران کسی دباؤ کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں۔ نیب بدعنوانی کے خاتمہ کو نہ صرف اپنی قومی ذمہ داری سمجھتا ہے بلکہ نیب افسران اپنی بہترین صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے کرپشن فری پاکستان کیلئے بھرپور کاوشیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام شکایات کی جانچ پڑتال، انکوائریاں اور انوسٹی گیشنز کو قانون، میرٹ، شفافیت اور ٹھوس شواہد کی بنیاد پر مقررہ وقت کے اندر منطقی انجام تک پہنچایا جائے تاکہ بدعنوان عناصر سے قوم کی لوٹی ہوئی رقم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائی جائے جس سے ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا اور بدعنوان عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 748434
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش