0
Thursday 6 Sep 2018 19:08

ہمیں شہداء کے وارث ہونے پر فخر ہے، علامہ حسن ہمدانی

ہمیں شہداء کے وارث ہونے پر فخر ہے، علامہ حسن ہمدانی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین لاہور کے سربراہ علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان دشمن کے عزائم کو خاک میں ملانے اور قومی جرات و بہادری کا دن ہے۔ افواج پاکستان دنیا کی بہادر، جرات مند اور مضبوط ترین افواج میں شمار ہوتی ہیں جو نہ صرف اپنے ملک بلکہ اقوام عالم کے امن مشن اور انسانیت کی بھلائی کیلئے متعدد بار اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑی قومیں اپنے شہدا کو نہیں بھولتیں، ہمیں فخر ہونا چاہیے کہ ہم شہداء کے وارث ہیں۔ علامہ سید حسن رضا ہمدانی کا مزید کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے ہی ہم آج محفوظ ہیں، 6 ستمبر پاکستان سے وفا کے عزم کا اعادہ کرنے اور شہداء کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے، ہمیں آج اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ وطن کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کی قربانی سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 748490
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش