0
Thursday 6 Sep 2018 19:56

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت 7 ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت 7 ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر
اسلام ٹائمز۔ نیب نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت 7 ملزمان کیخلاف قومی خزانے کو 12 کروڑ روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں ریفرنس احتساب عدالت میں دائر کردیا ہے۔ نیب کے مطابق یوسف رضا گیلانی نے بطور وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسل سروس فنڈز کا غیرقانونی استعمال کرکے میڈاس نامی اشتہاری کمپنی کو ٹھیکہ دیا۔ نیب نے سابق پی آئی او محمد سلیم، سابق سیکرٹری آئی ٹی فاروق اعوان اور اشتہاری کمپنی کے مالک انعام اکبر کو بھی ملزم نامزد کیا ہے۔ نیب کا مؤقف ہے کہ ٹھیکوں میں پپیرا رولز کی خلاف ورزی کی گئی۔ رجسٹرار احتساب عدالت نے ریفرنس وصول کرلیا ہے جو سکروٹنی کے بعد باقاعدہ سماعت کے لئے مقرر کیا جائے گا۔
 
 
 
 نیب اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے یونیورسل سروسز فنڈ سے متعلق غیر قانونی تشہیری مہم چلائی اور ان کے اس اقدام سے قومی خزانے کو 128 ملین روپے کا نقصان ہوا۔ واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی پیپلزپارٹی کے 2008ء سے 2013ء کے دور حکومت میں وزیراعظم رہے تاہم وہ اپنی مدت مکمل نہ کرسکے اور سپریم کورٹ سے توہین عدالت کیس میں سزا پاکر نااہل ہوئے۔ یوسف رضا گیلانی کے خلاف ٹریڈ ڈیوپلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (ٹڈاپ) کے حوالے سے بھی کرپشن کا ریفرنس زیرسماعت ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 748499
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش