QR CodeQR Code

پاراچنار میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے مختلف تقریبات کا انعقاد

6 Sep 2018 20:17

آرمی پبلک سکول میں اے پی ایس پشاور میں پیش آنے والے دہشت گردی کے افسوسناک واقعے کے حوالے سے خصوصی خاکے پیش کئے گئے اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے بچوں نے ملی نغمے، تقاریر اور دیگر پروگرامات پیش کئے۔


اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا اور دفاع وطن کی خاطر جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ پاراچنار میں پاک فوج کے بریگیڈیئر اختر علیم، کرنل مسعود اختر، مقامی انتظامیہ کے افسران نے شہداء کی قبروں پر پھولوں کے چادر چڑھائے اور سلامی پیش کی۔ پاک فوج اور فرنٹیئر کور کی جانب سے بھی خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ گورنر ماڈل سکول اور آرمی پبلک سکول میں بھی خصوصی تقریبات منعقد ہوئیں۔ آرمی پبلک سکول میں اے پی ایس پشاور میں پیش آنے والے دہشت گردی کے افسوسناک واقعے کے حوالے سے خصوصی خاکے پیش کئے گئے اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے بچوں نے ملی نغمے، تقاریر اور دیگر پروگرامات پیش کئے۔ اس موقع پر پاک فوج کے بریگیڈیئر اختر علیم اور پروفیسر جمیل کاظمی نے کہا کہ جس طرح ایم ایم عالم اور دیگر ہیروز نے اپنے ملک کا نام روشن کیا ہے، ہمارے بچے تعلیم حاصل کرکے مستقبل میں ملک کا بہترین سرمایہ اور ہیرو ثابت ہو سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 748510

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/748510/پاراچنار-میں-یوم-دفاع-پاکستان-کے-حوالے-مختلف-تقریبات-کا-انعقاد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org