0
Thursday 6 Sep 2018 22:48
صدارتی انتخابات میں کامیابی کی مناسبت سے

صدر حسن روحانی کی پاکستان کے نئے صدر کو مبارکباد

صدر حسن روحانی کی پاکستان کے نئے صدر کو مبارکباد
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حجت الاسلام ڈاکٹر حسن روحانی کے دفتر کے اعلان کے مطابق جناب حسن روحانی نے پاکستان کے نئے صدر جناب عارف الرحمن علوی کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ حسن روحانی نے مبارکباد کے پیغام میں کہا ہے کہ جیسا کہ دونوں ممالک کی اعلی قیادت بھی چاہتی ہے ہمیں امید ہے دونوں ممالک کے درمیان نزدیکی روابط میں اضافہ ہو گا اور دوںوں اقوام کے درمیان موجود رشتہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گا۔
 
ایران کے صدر جناب حسن روحانی کے پیغام کا مکمل متن :

بسم اللہ الرحمن الرحیم
جناب آقائے عارف الرحمن علوی
صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان
جنابعالی کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
میں مطمئن ہوں کہ دونوں ممالک کی اعلی قیادت کے مضبوط ارادے کے باعث ہم دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون کا مشاہدہ کریں گے اور دوںوں اقوام کے درمیان موجود رشتہ پہلے سے زیادہ مضبوط ہو گا۔
اسلامی جمہوریہ ایران ہمیشہ کی طرح اور خصوصا اس نئے دور میں اپنی جانب سے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کی پیشکش کرتا ہے۔
مجھے امید ہے آپ کی صدارت کے دوران ایران اور پاکستان کے مابین روابط کا نیا دور شروع ہو گا۔ ایران اور پاکستان تاریخی طور پر عمیق ثقافتی اور مذہبی روابط کے حامل رہے ہیں۔
میں خداوند تبارک و تعالی سے آپ کی کامیابی و کامرانی اور ملت مسلمان پاکستان کی سربلندی کی دعا کرتا ہوں۔
حسن روحانی
صدر اسلامی جمہوریہ ایران
خبر کا کوڈ : 748543
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش