0
Thursday 6 Sep 2018 23:29

جی ایچ کیو میں یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب

جی ایچ کیو میں یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب
اسلام ٹائمز۔ یوم دفاع کے سلسلے میں مرکزی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم پاکستان عمران خان اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سمیت کئی سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔ شہداء کے اہلخانہ کو تقریب میں خصوصی طور پر مدعو کیا گیا۔ تقریب میں مسلح افواج کے سربراہان، پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف، پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری، سابق کرکٹ  کپتان شاہد خان آفریدی اور دیگر سیاسی، سماجی اور عسکری شخصیات شریک ہوئیں۔ تقریب سے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیراعظم پاکستان عمران خان نے خطاب کیا، اس موقع پر شہداء کے حوالے سے ایک خصوصی ویڈیو دکھائی گئی جسے دیکھ کر شرکاء آبدیدہ ہوگئے۔ یوم دفاع کی مرکزی تقریب میں شہدائے پاکستان کی فیملیز نے خصوصی شرکت کی، جن میں بوڑھے والدین، غمزدہ مائیں، ایسی بیوائیں کہ جن کے ہاتھوں کی مہندی بھی ابھی تازہ تھی اور شیر خوار بچے شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 748551
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب