QR CodeQR Code

بی اے پی میں کوئی فارورڈ بلاک نہیں بن رہا، سردار صالح بھوتانی

7 Sep 2018 11:47

پارٹی میں فارورڈ بلاک بنانے کے حوالے سے بات کو رد کرتے ہوئے بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء نے کہا ہے کہ ہم نے ایسی کوئی بات نہیں کہی۔ بلوچستان عوامی پارٹی منظم ہے اور پارٹی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے۔


اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر سردار محمد صالح بھوتانی نے گذشتہ روز کوئٹہ سے ایک خبر رساں ایجنسی کی توسط سے مختلف اخبارات میں شائع ہونے والی خبر کی وضاحت اور تردید کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے محکموں کے بارے میں نظر ثانی کیلئے وزیراعلٰی کو ضرور کہا ہے اور امید ہے کہ وہ اس پر نظرثانی کرینگے۔ انہوں نے پارٹی میں فارورڈ بلاک بنانے کے حوالے سے بات کو رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ باقی ایسی کوئی بات نہیں کہ کوئی فارورڈ بلاک بن رہا ہے۔ نہ ہی ہم نے کوئی ایسی بات کہی ہے۔ بلوچستان عوامی پارٹی منظم ہے اور پارٹی قیادت پر بھرپور اعتماد ہے۔


خبر کا کوڈ: 748584

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/748584/بی-اے-پی-میں-کوئی-فارورڈ-بلاک-نہیں-بن-رہا-سردار-صالح-بھوتانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org