0
Friday 7 Sep 2018 17:19

سندھ کے گورنر ہاؤس میں تبدیلی، دروازے عوام کیلئے کھل گئے

سندھ کے گورنر ہاؤس میں تبدیلی، دروازے عوام کیلئے کھل گئے
اسلام ٹائمز۔ سندھ گورنر ہاؤس میں بھی تبدیلی آگئی، دروازے عوام کیلئے کھل گئے، گورنر ہاؤس کے پارک میں شہریوں کی مفت انٹری ہوئی، گورنر سندھ عمران اسماعیل عوام کے ساتھ گھل مل گئے۔ عمران اسماعیل نے پارک کا دورہ کیا اور پودا بھی لگایا، پارک صبح 6 سے 10 بجے اور شام 4 سے ساڑھے 6 بجے کھلا رہے گا۔ اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہفتے میں ایک دن میں خود بیٹھوں گا، گیٹ نمبر چار پر شکایتی سیل قائم کیا جائے گا۔ گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان جلد کراچی آئیں گے، شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے تمام جماعتیں مل کر کام کریں، کراچی میں جاری منصوبے جلد مکمل کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پرائیوٹ اسکول ایسوسی ایشن والوں کے پاس دو راستے ہیں، ایک آسان اور ایک مشکل جو چاہیں اختیار کریں۔
خبر کا کوڈ : 748625
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش