0
Friday 7 Sep 2018 17:49

خیبر پختونخوا احتساب کمیشن کے ملازمین نے دھرنے کی دھکمی دیدی

خیبر پختونخوا احتساب کمیشن کے ملازمین نے دھرنے کی دھکمی دیدی
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت نے غیرفعال احتساب کمیشن بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے باعث کمیشن کے ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور انہوں نے صوبائی اسمبلی کے سامنے دھرنا دینے کی دھمکی دیدی۔ واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کابینہ نے اپنے سابقہ دور میں کرپشن کی روک تھام کیلئے قائم کردہ احتساب کمیشن کو غیر ضروری قرار دیتے ہوئے ختم کرنے کی منظوری دیدی، جس پر کرپٹ عناصر نے سکھ کا سانس لے لیا ہے، جبکہ غیر فعال احتساب کمیشن نے 4 سال میں 1 ارب 14 کروڑ خرچ کئے۔ گذشتہ روز خیبر پختونخوا کابینہ کا پہلا اجلاس وزیراعلٰی محمود خان کی سربراہی میں کیبنٹ روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں احتساب کمیشن کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کابینہ نے احتساب کمیشن کو ختم کرنے کی منظوری دیدی۔ کابینہ کے فیصلے بعد کمیشن کے ارکان کو اپنی نوکریوں کی فکر لاحق ہوگئی ہے اور انہوں نے احتجاج کا عندیہ دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 748633
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش