0
Saturday 8 Sep 2018 00:29

آج کے دور میں اسلامی دنیا کی اہم ترین ضرورت اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد ہے، رہبر انقلاب

آج کے دور میں اسلامی دنیا کی اہم ترین ضرورت اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد ہے، رہبر انقلاب
اسلام ٹائمز۔ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ترکی کے صدر اور ان کے ہمراہ وفد سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج کے زمانے میں مہم ترین ضرورت اسلامی ممالک کا ایک دوسرے کے قریب آنا اور ان کا ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنا ہے۔ امام خامنہ ای نے کہا کہ اسلامی ممالک کا اتحاد اور آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون یقینی طور پر خطے کے مسائل حل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا اور اسی وجہ سے اس وقت استکبار اور خصوصا امریکہ اسلامی ممالک کے درمیان یکجہتی اور ان کے داخلی تعاون سے شدید پریشان ہے. امریکہ اسلامی طاقت کی تشکیل سے خوفزدہ ہے۔ سپریم لیڈر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ امریکہ کی کینہ توزی اور دشمنی کی وجہ اسکا یہی خوف ہے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی اس خطے کے دو عزت مند اور طاقتور ممالک ہیں، ان دونوں کو مشترکہ طور پر اسلامی ممالک کی فکر ہے اس لئے دونوں کو چاہیئے کہ وہ سیاسی اور معاشی میدان میں ایک دوسرے کے ساتھ پہلے سے زیادہ تعاون کریں۔
 
امام خامنہ ای نے میانمارسے متعلق ترکی کے موقف کی تائید کی اور فلسطین کے بارے میں کہا کہ مسئلہ فلسطین ہمیشہ مہم ہے اور کبھی بھی اس مسئلہ سے غفلت نہیں برتنی چاہیئے۔ اس ملاقات میں ایران کے نائب صدر سمیت اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔ واضح رہے یہ ملاقات تہران میں ہونے والے تین ممالک کے سربراہی اجلاس کے بعد انجام پائی ہے۔ اس ملاقات میں ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے کہا کہ موجود صورتحال کی ایک وجہ اسلامی ممالک میں عدم یکجہتی اور ایک دوسرے سے دوریاں ہیں۔ ترکی کے صدر کا کہنا تھا کہ مغرب کے اسلامی خودمختار ممالک کے خلاف رویہ نے موجودہ زمانہ کو اور بھی زیادہ حساس بنا دیا ہے اور اسی وجہ سے اسلامی ممالک کے درمیان اور خصوصا اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی کے درمیان پہلے سے زیادہ یکجہتی اور بھائی چارے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 748673
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش