QR CodeQR Code

نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں 63 ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

8 Sep 2018 14:16

آڈٹ رپورٹ کے مطابق سینتیس ارب اکتالیس کروڑ مالیت کی خریدی گئی زمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے نام ٹرانسفر ہی نہیں ہوئی جب کہ 5 لاکھ 12 ہزار کنال سے زائد زمین بھی این ایچ اے کے نام ٹرانسفر نہیں کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ مالی سال 18-2017 کی آڈٹ رپورٹ کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں تریسٹھ ارب روپے سے زائد کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق سینتیس ارب اکتالیس کروڑ مالیت کی خریدی گئی زمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے نام ٹرانسفر ہی نہیں ہوئی جب کہ 5 لاکھ 12 ہزار کنال سے زائد زمین بھی این ایچ اے کے نام ٹرانسفر نہیں کی گئی۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق اطالوی فرم سے کنسلٹنسی لینے پر 2 ارب 85 کروڑ روپے کا نقصان ہوا جب کہ بدانتظامی کے باعث ٹول ریونیو میں 7 ارب 96 کروڑ کا نقصان ہو۔ اسکے علاوہ 6 ارب 54 کروڑ کی نادہندہ کمپنیوں کو ٹول پلازوں کے ٹھیکے دیئے گئے۔ این ایچ اے نے ٹھیکیدار کو 4 ارب 61 کروڑ روپے کا فائدہ پہنچایا۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق حویلیاں تھاکوٹ موٹروے کے میعار کی چیکنگ کےلئے سپروائزری اسٹاف ہائر نہیں کیا گیا۔ واضح رہے کہ وفاقی محکمہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ اس کے خلاف 3 ہزار سے زائد مقدمات عدالت میں زیر سماعت ہیں، مختلف نوعیت کے کیسز میں پاک چین اقتصادی راہداری سے جوڑے منصوبوں میں اربوں روپے کی کرپشن، وسیع پیمانے پر غیر قانونی تقرریاں اور معاہدے کے معاملات شامل ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 748774

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/748774/نیشنل-ہائی-وے-اتھارٹی-میں-63-ارب-روپے-سے-زائد-کی-مالی-بے-ضابطگیوں-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org