QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان 16 ستمبر کو کراچی آئیں گے

8 Sep 2018 23:17

ترجمان تحریک انصاف کے مطابق وزیرِاعظم دورہ کراچی کے دوران سیکیورٹی سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے، جبکہ وزیراعظم کو کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اسلام آباد میں ملاقات کی، جس میں انہوں نے وزیراعظم کو دورہ کراچی کی دعوت دی۔ ملاقات کے بعد تحریک انصاف کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرِاعظم عمران خان نے 16 ستمبر کو دورہ کراچی کی دعوت قبول کرلی ہے۔ ترجمان تحریک انصاف کے مطابق وزیرِاعظم دورہ کراچی کے دوران سیکیورٹی سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے، جبکہ وزیراعظم کو کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق بھاشا ڈیم فنڈ ریزنگ پروگرام بھی گورنرہاؤس کراچی میں ہوگا اور فنڈ ریزنگ پروگرام منعقد کرنے کی ذمہ داری گورنر سندھ کو دی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 748882

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/748882/وزیراعظم-عمران-خان-16-ستمبر-کو-کراچی-آئیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org