0
Sunday 9 Sep 2018 05:25

کراچی کے شہری لٹیروں کے رحم و کرم پر، قانون کے رکھوالے جرائم پر قابو پانے میں ناکام

کراچی کے شہری لٹیروں کے رحم و کرم پر، قانون کے رکھوالے جرائم پر قابو پانے میں ناکام
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے باسی لٹیروں کے رحم و کرم پر، جبکہ قانون کے رکھوالے جرائم پر قابو پانے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ گلشن حدید اور ڈیفنس میں ہونے والی لوٹ مار کی سی سی ٹی وی فوٹیجز منظر عام پر آگئی۔ تفصیلات کے مطابق گولی لو یا پیسے دو، شہر کراچی میں ڈاکوؤں کا راج، قانون کے رکھوالے بھی بے بس، ڈیفنس فیز ٹو میں موٹرسائیکل سواروں کی غنڈا گردی، نوجوان سے موبائل چھینے کی کوشش، مزاحمت پر نوجوان کو تھپڑ رسید کر ڈالے، موبائل فون چھینے کے بعد خوف کی فضا قائم کرنے کیلئے فائرنگ بھی کی اور موقع سے فرار ہوگئے۔ فوٹیج میں موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان کو پیدل جاتے ہوئے ماں بیٹے کو لوٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، مسلح ملزمان نے واردات کے دوران صرف 35 سیکنڈ میں خاتون سے پرس اور زیور چھین لیا۔

فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون نے مزحمت کرنا چاہی، تو اس کے کم عمر بیٹے نے ماں کو مزاحمت کرنے سے روک دیا، مزاحمت کرتے خاتون کے ہاتھ میں زیور دیکھ کر ملزمان نے وہ بھی اتروا لیا، سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے، موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان نے پینٹ شرٹ، جبکہ ایک نے ٹوپی بھی پہن رکھی ہے۔ شہر میں آئے روز بڑھتی ہوئی اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں کے باعث عوام میں کافی غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ شہر میں ڈکیتی اور لوٹ مار کی متعدد سی سی ٹی وی فوٹیجز منظر عام پر آچکی ہیں، لیکن اب تک پولیس ان فوٹیجز میں دکھنے والے ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام نظر آئی، دونوں وارداتوں میں ملوث ملزمان کے چہرے بھی واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں، لیکن کیا پولیس ان ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہو سکے گی یا ناکامی کا تاج ہی پہنی رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 748907
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش