0
Sunday 9 Sep 2018 05:55

کراچی، رواں سال کے ابتدائی 8 ماہ میں 226 افراد قتل، گھروں میں ڈکیتی کی 1500 سے زائد وارداتیں

کراچی، رواں سال کے ابتدائی 8 ماہ میں 226 افراد قتل، گھروں میں ڈکیتی کی 1500 سے زائد وارداتیں
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں آزاد گھومتے ڈاکو کسی صورت شہریوں کو بخشنے کو تیار نہیں، پولیس رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 8 ماہ میں 226 افراد قتل، گھروں میں ڈکیتی کی 15 سو سے زائد وارداتیں، اغوا برائے تاوان کی 11، بچوں کے اغوا کی 80 اور دیگر وارداتوں میں درجنوں شہریوں کو جانی مالی نقصان اٹھانا پڑا۔ تفصیلات کے مطابق روشنیوں کے شہر کراچی میں دن کی روشنی میں بھی ڈاکو وارداتیں بے خوف ہو کر کرنے لگے، کراچی پولیس کی جانب سے جاری جرائم کی اعداد و شمار کی رپورٹ کے مطابق رواں سال کے ابتدائی 8 ماہ کے دوران 226 افراد جان سے گئے، جاں بحق افراد میں سے 31 افراد ڈاکوؤں کی گولیوں کا نشانہ بنے، اسٹریٹ کرائم کے علاوہ گھروں اور دکانوں میں ڈکیتی کی 15 سو 67 وارداتیں رپورٹ کی گئیں، 828 گاڑیاں بھی چھین لی گئیں، اغوا برائے تاوان کی 11، بچوں کے اغواء کی 80 شکایات پولیس کو موصول ہوئیں، جبکہ روزانہ کی بنیاد پر لٹنے والے درجنوں شہریوں نے پولیس کے ناروا سلوک کے باعث وارداتوں کی شکایت درج نہ کرانے میں ہی آفیت جانی، شہر میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم کو قابو کرنے کیلئے پولیس صرف زبانی جمع خرچ کی حد تک ہی محدود دکھائی دیتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 748908
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش