0
Sunday 9 Sep 2018 12:17

خیبر پختونخوا میں بے گھر افراد کو گھر دینے کیلئے اقدامات شروع

خیبر پختونخوا میں بے گھر افراد کو گھر دینے کیلئے اقدامات شروع
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے وزیراعظم کے اعلان کے مطابق صوبے میں بے گھر افراد کو گھر دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کیلئے ابتدائی طور پر ورسک روڈ پر 520 کنال اراضی پر 2 ہزار سے زائد گھر بنانے کیلئے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔ پشاور سمیت صوبے بھر میں سرکاری اراضی پر رہائش گاہیں بنانے کے فیصلے کے پیشِ نظر اراضی کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں۔ وزیر باغ اور یکہ توت میں پنچائتی اراضی جو کہ قبضہ گروپ کے پاس ہے واہ گزار کی جائیگی اور ان پر گھر بنائے جائیں گے۔ خیبر پختونخوا میں بے گھر افراد کو 20 ہزار سے زائد گھر دینے کے فیصلے کے پیش نظر اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔ بے گھر افراد کو گھر دینے کے حوالے سے ورسک روڈ پر واقع سرکاری 520 کنال بنجر اراضی حاصل کی جا رہی ہے جس کیلئے محکمہ مال، ضلعی انتظامیہ اور دسٹرکٹ گورنمنٹ سے رپورٹ طلب کرلی گئی ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نے 5 لاکھ سے زائد گھر بنانے کا اعلان کیا تھا جس پر کے پی حکومت نے عمل کرتے ہوئے سب سے پہلے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 748960
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش