QR CodeQR Code

عمران خان سے سعودی وزیر اطلاعات عواد بن صالح کی ملاقات

9 Sep 2018 15:51

ذرائع کے مطابق عواد بن صالح نے سعودی عرب کے مختلف ممالک کے ساتھ تنازعات کے حوالے سے پاکستانی حکومت کو اعتماد میں لیا، اور فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان اور سعودی عرب ایک دوسرے کے ساتھ دفاعی اور معاشی تعلقات کو مزید بہتر بنائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر اطلاعات عواد بن صالح نے ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر اطلاعات عواد بن صالح نے وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی ہے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین اور سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے بھی ملاقات میں شرکت کی۔ وزیراعظم اور سعودی وزیر اطلاعات نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور پاک سعودیہ برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا جب کہ  دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی خدمات پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر سعودی وزیر اطلاعات نے پاکستان کی خدمات کو سراہا۔ ذرائع کے مطابق عواد بن صالح نے سعودی عرب کے مختلف ممالک کے ساتھ تنازعات کے حوالے سے پاکستانی حکومت کو اعتماد میں لیا، اور فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان اور سعودی عرب ایک دوسرے کے ساتھ  دفاعی اور معاشی تعلقات کو مزید بہتر بنائیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی دفتر خارجہ میں سعودی عرب کے وزیر اطلاعات عواد بن صالح العواد نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی تھی اور سعودی عرب میں قید اور وہاں خدمات سر انجام دینے والے پاکستانیوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔
 


خبر کا کوڈ: 749013

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/749013/عمران-خان-سے-سعودی-وزیر-اطلاعات-عواد-بن-صالح-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org