0
Sunday 9 Sep 2018 20:03

اسپیکر قومی اسمبلی کا پہلی تنخواہ ڈیم فنڈ میں عطیہ کرنیکا اعلان

اسپیکر قومی اسمبلی کا پہلی تنخواہ ڈیم فنڈ میں عطیہ کرنیکا اعلان
اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپنی پہلی تنخواہ ڈیم فنڈ میں دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ ڈیم فنڈ میں اپنا حصہ ڈالنے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے عوام سے ڈیم فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے وزیراعظم اور چیف جسٹس ڈیم فنڈ میں اپنی تنخواہ عطیہ کرنے کا اعلان کیا۔ اسپیکر نے تمام پاکستانیوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کے مستقبل کو بچانے کیلئے اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کے حصہ لیں۔ اسپیکر کا کہنا ہے کہ پانی انسانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے ہمیں اس کی اہمیت کی قدر کرنی چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 749021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش