QR CodeQR Code

سانحہ مہران کے بعد دہشتگرد بعض غیرملکی شخصیات،اعلٰی ترین عسکری قیادت اور اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں

27 May 2011 14:00

اسلام ٹائمز:ذرائع نے بتایا کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے عبدالولی اور زاہد خان بلوچ نامی افراد دہشت گرد حملوں کے بڑے منصوبہ ساز ہیں جو مستقبل میں کراچی کے مزید اہم اور حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں


کراچی:اسلام ٹائمز۔ نیول بیس پی این ایس مہران پر حملے کے بعد دہشت گردوں کے حوصلے بلند ہو گئے اور اب وہ بعض غیرملکی شخصیات، اعلیٰ ترین عسکری قیادت اور بعض اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ باوثوق ذرائع کے مطابق پی این ایس مہران پر حملے کے بعد دہشت گرد پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کے ایجنڈے کے تحت مسلح افواج کی اعلی قیادت، دوست ممالک خصوصاً چین سے تعلق رکھنے والی ان شخصیات کو جو مستقبل میں پاکستان کا دورہ کر سکتی ہیں، پاکستان آرڈیننس فیکٹری واہ کینٹ اور اس کے اطراف کے علاقوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے عبدالولی اور زاہد خان بلوچ نامی افراد دہشت گرد حملوں کے بڑے منصوبہ ساز ہیں جو مستقبل میں کراچی کے بعض مزید اہم اور حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 74908

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/74908/سانحہ-مہران-کے-بعد-دہشتگرد-بعض-غیرملکی-شخصیات-اعل-ی-ترین-عسکری-قیادت-اور-اہم-تنصیبات-کو-نشانہ-بنانے-کی-منصوبہ-بندی-کر-رہے-ہیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org