0
Sunday 9 Sep 2018 21:44

بھکر، ایم ڈبلیو ایم کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس، معاون سیکرٹری تنظیم آصف ملک کی شرکت

بھکر، ایم ڈبلیو ایم کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس، معاون سیکرٹری تنظیم آصف ملک کی شرکت
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بھکر کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس ضلعی سیکرٹری جنرل ایڈووکیٹ سفیر حسین شہانی کی صدارت میں منعقد ہوا، اجلاس میں تمام یونٹس کے سیکرٹری جنرل اور نمائندگان نے شرکت کی، اجلاس میں خصوصی طور پر معاون سیکرٹری تنظیم سازی ایڈووکیٹ آصف رضا ملک نے شرکت کی، اجلاس میں گزشتہ سہہ ماہی کارکردگی رپورٹ اور جنرل الیکشن کے حوالے سے رپورٹ پیش کی گئی، اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کے اُمیدوار صوبائی اسمبلی احسان اللہ خان بلوچ، سبط حسن، مزمل خان، سید ظہیر عباس نقوی اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی نے کہا کہ ضلع بھکر جنوبی پنجاب کے اضلاع میں حساس ضلع ہے، اس ضلع میں گزشتہ سالوں میں عزاداروں کے خلاف بیسیوں بے بنیاد مقدمات بنائے گئے، اُنہوں نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران ضلع بھر میں مجالس عزا اور جلوس ہائے عزا کے مسائل حل کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کیا جائے گا، ہم اُمید کرتے ہیں پی ٹی آئی حکومت عزاداری اور عزاداروں کے خلاف ہونے والی سازشوں کا سدباب کرے۔
خبر کا کوڈ : 749082
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش