0
Sunday 9 Sep 2018 22:55

ختم نبوت پر غیر متزلزل یقین کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہو سکتا، معصوم نقوی

ختم نبوت پر غیر متزلزل یقین کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہو سکتا، معصوم نقوی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علما پاکستان نیازی کے سربراہ قائد اہلسنت پیر معصوم حسین نقوی نے واضح کیا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت پر غیر متزلزل یقین کے بغیر ایمان مکمل نہیں ہو سکتا، اہلبیت عظام اور صحابہ کرام خاتم الانبیا کے آخری نبی ہونے کے عقیدہ کے محافظین رہے، جن میں خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق سرفہرست ہیں، جنہوں نے مسیلمہ کذاب سمیت 5 منکرین ختم نبوت کیخلاف جنگ کرکے ثابت کر دیا کہ اسلام کے بنیادی عقائد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت عقیدہ ہے، جو تبدیل نہیں ہو سکتا، قادیانیوں کو غیرمسلم اقلیت قرار دیا گیا ہے، وہ اسلامی شعار استعمال نہیں کر سکتے۔

لاہور میں جمعیت سیکرٹریٹ میں منعقدہ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب میں پیر معصوم نقوی نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کی پہرہ داری ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے، پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہٰ وسلم کی وفات کے بعد مختلف پانچ افراد نے جھوٹی نبوت کا دعویٰ کیا جبکہ برصغیر میں جھوٹی نبوت کے فتنے کا موجد مرزا غلام احمد قادیانی تھا، جس کیخلاف تمام مکاتب فکر نے جدوجہد کی، گزشتہ حکومت بھی ختم نبوت کے حلف نامے میں ترمیم کی سازش کرکے عوامی ردعمل کے سامنے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوئی اور انہیں دوبارہ پرانا حلف نامہ بحال کرنا پڑا۔ پیر معصوم نقوی نے کہا کہ فتنہ قادیانیت ختم کرنے میں سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو اور مولانا شاہ احمد نورانی کا ناقابل فراموش کردار ہے، جنہوں نے سیاسی جماعتوں کو متحد کرکے ردقادیانیت بل منظور کروایا۔
خبر کا کوڈ : 749093
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش