0
Sunday 9 Sep 2018 23:02

پاکستان کا کابل میں دہشت گردانہ حملے پر اظہار افسوس

پاکستان کا کابل میں دہشت گردانہ حملے پر اظہار افسوس
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے افغان دارالحکومت کابل میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل  نے ایک بیان میں کابل میں ہونے والے آج کے دہشتگردانہ حملے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہماری ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں، ہم حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ ترجمان نے مزید کہا کہ ہم دہشت گردی کی ہر قسم کی مذمت کرتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں افغان حکومت اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ واضح رہے کہ کابل میں ہونے والے خودکش حملے میں کم از کم 7 افراد جاں بحق اور 25 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 749096
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش