0
Sunday 9 Sep 2018 23:43

آواران، سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشتگرد ہلاک، 1 جوان شہید

آواران، سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشتگرد ہلاک، 1 جوان شہید
اسلام ٹائمز۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع آواران میں آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار شہید ہو گیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر بلوچستان کے علاقے آواران میں آپریشن کیا، جس کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی رمز علی شہید اور نائیک یعقوب زخمی ہو گئے۔ 24 سالہ شہید سپاہی رمز علی کا تعلق خیرپور میرس سندھ  سے تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی سے تھا اور وہ بلوچستان کے علاقے مشکئی میں پاک فوج کے قافلے پر حملے میں ملوث تھے۔ اس حملے میں پاک فوج کے 5 جوان شہید ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 749104
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش