QR CodeQR Code

دہشت گردوں کی متعدد کاروائیوں کے بعد

ایران کا عراقی کردستان میں دہشت گردوں کے اڈوں پر میزائل حملہ، ایرانی فورسز

10 Sep 2018 07:41

سپاہ پاسداران اسلامی جمہوریہ ایران نے اعلان کیا ہے کہ ہفتہ کے روز عراق کے علاقہ کردستان میں دہشت گردوں کے اڈے کو میزائل حملوں کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ مصدقہ اطلاعات کے مطابق اس حملے ایران کی سیکورٹی کے خلاف کام کرنے والے مرکز کی عمارت مکمل طور پر تباہ اور اس گروپ کے دسیوں سرکردہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح فورسز نے گذشتہ کئی ماہ سے دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی متعدد کاروائیوں کے جواب میں صیہونی حکومت اسرائیل سے وابستہ عراق کے علاقے اقلیم کردستان میں دہشت گردوں کے اہم ٹھکانے کو نشانہ بنایا ہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی جانب سے دیئے گئے رسمی اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نشانہ بننے والے مرکز سے متعدد دہشت گرد ٹیمیں اسلامی جمہوریہ ایران کے سرحدی علاقوں میں دہشت گردی کی کاروائیوں کیلئے بھیجی گئی تھیں۔ ان ٹیموں کا ہدف ایران کے علاقوں مغربی آذربائیجان، کردستان اور کرمانشاہ کے عوام کے خلاف دہشت گردی کرنا اور عوام میں افراتفری پھیلانا تھا۔ اس سے قبل دہشت گردوں کے خلاف سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی بری فوج نے آپریشن کیا جس کے دوران مریوان اور کامیاران کے سرحدی علاقوں میں دہشت گردوں کو شدید نقصان اٹھانا پڑا۔ اس آپریشن کے بعد دہشت گردوں کے اصلی ہیڈکوارٹر کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کیا گیا۔
 
ایران کے علاقوں میں ہونے والی دہشت گرد کاروائیوں کے بعد عراق کے علاقے اقلیم کردستان کے راہنماوں کو کئی مرتبہ نوٹس بھجوائے گئے لیکن وہاں کے حکمرانوں نے ان دہشت گرد مراکز کے خلاف کسی قسم کی کاروائی نہیں کی جس پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی میزائل بریگیڈ نے دہشت گردوں کی ایران کے خلاف انجام دی جانے والی کاروائیوں کے نتیجہ میں ڈرون طیاروں کی مدد سے بروز ہفتہ 8 ستمبر 2018ء کو کامیاب آپریشن کرتے ہوئے دہشت گردوں کے اہم ٹھکانے پر 7 زمین سے زمین پر نشانہ بنانے والے میزائلوں سے حملہ کیا۔ ان شارٹ رینج میزائلوں کے ذریعے دہشت گردوں کے اہم ٹریننگ سینٹر کو تباہ کر دیا گیا۔
 
اس بیانیہ میں آیا ہے کہ مصدقہ اطلاعات کے مطابق اس حملے میں ایران کی سیکورٹی کے خلاف کام کرنے والے مرکز کی عمارت مکمل طور پر تباہ اور اس گروپ کے دسیوں سرکردہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ متعدد دہشت گرد زخمی ہیں۔ اس آپریشن کا واضح پیغام یہ تھا کہ قوم کے بیدار فرزند خصوصا سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور دیگر مسلح فورسز اسلامی جمہوریہ ایران کی مکمل سرزمین کے دفاع اور انقلاب اسلامی کے بلند مرتبہ اہداف کی حفاظت کی خاطر کسی بھی دہشت گرد، دشمنوں کے ایجنٹ یا دشمنوں کی جاسوس خفیہ تنظیموں کو اس بات کی قطعا اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ملک کے امن عامہ کو خراب کریں۔

واضح رہے اسلامی جمہوری ایران کے عراقی کردستان کے علاقے میں دہشت گردوں پر میزائل حملے کے بعد امریکہ اور اسرائیل نے اس اقدام کو ایران کی جانب سے اپنے لئے خطرے کی گھنٹی کا نام دیا ہے اور دشمن ممالک کے راہنماوں نے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے میزائل حملہ درحقیقت ہمارے لئے ایران کی جانب سے بڑی وارننگ ہے۔ گذشتہ کئی میہنوں سے عراق کے نیم خودمختار علاقے کردستان کی طرف سے دہشت گرد گروہ مسلسل ایران کے سرحدی محافظوں اور مختلف شہری علاقوں پر حملے کر رہے تھے۔ حال ہی میں عراق کے شہر بصرہ میں ایرانی قونصلیٹ پر حملہ کیا گیا ہے جس میں عراق کے اندر موجود امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کیلئے کام کرنے والے گروہوں کے ملوث ہونے کے واضح ثبوت موجود ہیں۔

 

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا دہشت گردوں کے خلاف میزائل آپریشن


خبر کا کوڈ: 749114

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/749114/ایران-کا-عراقی-کردستان-میں-دہشت-گردوں-کے-اڈوں-پر-میزائل-حملہ-ایرانی-فورسز

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org