QR CodeQR Code

لاہور، ایرانی قونصل جنرل محمد رضا ناظر کی مزار اقبالؒ پر حاضری، پھول چڑھائے

11 Sep 2018 18:42

ایرانی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں آ کر ایسے محسوس ہو رہا ہے کہ میں اپنے دوسرے گھر آ گیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم بہت محبت کرنیوالی قوم ہے اور مجھے یہاں آ کر عوام کی جانب سے جو پیار ملا ہے اسے فراموش نہیں کر سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور میں تعینات ہونیوالے ایرانی قونصل جنرل محمد رضا ناظری نے حضوری باغ میں مزار اقبالؒ پر حاضری دی۔ محمد رضا ناظری نے مزار اقبالؒ پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر ایرانی قونصل جنرل نے بادشاہی مسجد کا بھی دورہ کیا۔ ایرانی قونصل جنرل نے پاکستان کے تاریخی مقامات کے طرز تعمیر کی تعریف کی۔ رضا ناظری نے کہا کہ مزار اقبالؒ پر آ کر بہت خوشی ہوئی، اپنائیت کا احساس ہوا۔ رضا ناظری کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی تاریخی تعمیرات میں ایرانی جھلک نظر آتی ہے، یہ ثقافتی رنگ ایران اور پاکستان کو قریب کئے ہوئے ہے جبکہ ہمارے مذہبی تعلقات بھی بہت گہرے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں آ کر ایسے محسوس ہو رہا ہے کہ میں اپنے دوسرے گھر آ گیا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم بہت محبت کرنیوالی قوم ہے اور مجھے یہاں آ کر عوام کی جانب سے جو پیار ملا ہے اسے فراموش نہیں کر سکتا۔


خبر کا کوڈ: 749133

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/749133/لاہور-ایرانی-قونصل-جنرل-محمد-رضا-ناظر-کی-مزار-اقبال-پر-حاضری-پھول-چڑھائے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org