QR CodeQR Code

پی ایس 111 ضمنی انتخابات، عمران اسماعیل اپنے بھائی کو ٹکٹ دلوانے کیلئے سرگرم

10 Sep 2018 12:47

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کی جانب سے چھوڑی ہوئی صوبائی اسمبلی کی نشت پی ایس 111 پر پی ٹی آئی کے کھلاڑیوں نے نظریں جمالی ہیں لیکن عمران اسماعیل اپنے ہی بھائی عدنان اسماعیل کو پارٹی ٹکٹ دلانے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ تبدیلی کے نام پر ووٹ مانگنے والے پاکستان تحریک انصاف روایتی موروثی سیاست کی طرف گامزن، گورنر سندھ عمران اسماعیل چھوڑی ہوئی نشت پی ایس 111 پر اپنے ہی بھائی کو نشست دلوانے کیلئے سرگرم ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق گورنر سندھ کی جانب سے چھوڑی ہوئی صوبائی اسمبلی کی نشت پی ایس 111 پر پی ٹی آئی کے کھلاڑیوں نے نظریں جمالی ہیں لیکن عمران اسماعیل اپنے ہی بھائی عدنان اسماعیل کو پارٹی ٹکٹ دلانے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں۔ پی ایس 111 پر ٹکٹ حاصل کرنے کے خواہشمندوں میں ایم این اے آفتاب جہانگیر کے بھائی احمد جہانگیر بھی دوڑ میں شامل ہیں۔ پی ایس 111 پر عدنان اسماعیل، احمد جہانگیر، شہزاد قریشی اور ڈاکٹر پرویز غفار سمیت پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے متعدد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے ہیں۔ صوبائی اسمبلی کی نشست پر کس کو ٹکٹ دیا جائے گا؟ یہ فیصلہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان ہی کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 749156

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/749156/پی-ایس-111-ضمنی-انتخابات-عمران-اسماعیل-اپنے-بھائی-کو-ٹکٹ-دلوانے-کیلئے-سرگرم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org