QR CodeQR Code

جو لوگ ڈیم کی مخالفت کرتے ہیں وہ ملک دشمن ہیں، حلیم عادل شیخ

10 Sep 2018 13:09

اپنے جاری کردہ بیان میں پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے اعلان کے بعد قوم بڑی تعداد میں پیسے ڈیم فنڈ میں جمع کروا رہی ہے، ملک کے اندر اور باہر رہنے والے پاکستانیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ڈیم فنڈ میں بڑھ چڑھ کر تعاون کریں۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف سندھ کے رہنما رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پانی زندگی ہے، اگر پانی نہیں رہے گا تو جینا مشکل ہوجائے گا، عمران خان آنے والی نسلوں کیلئے بھی فکرمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیم نہ ہونے کی وجہ سے ہمارے ملک میں پانی کے ذخائر نہیں رہتے جس کی وجہ سے خشک سالی آجانے کے بعد قحط کی سی صورتحال ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھاشا ڈیم بنایا جائے تاکہ ہماری آنے والی نسلیں پانی کے لئے پریشان نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ ڈیم کی مخالفت کرتے ہیں وہ ملک دشمن ہیں، وہ ملک کو ترقی یافتہ نہیں دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے اعلان کے بعد قوم بڑی تعداد میں پیسے ڈیم فنڈ میں جمع کروا رہی ہے، ملک کے اندر اور باہر رہنے والے پاکستانیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ڈیم فنڈ میں بڑھ چڑھ کر تعاون کریں۔
 


خبر کا کوڈ: 749161

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/749161/جو-لوگ-ڈیم-کی-مخالفت-کرتے-ہیں-وہ-ملک-دشمن-حلیم-عادل-شیخ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org