0
Monday 10 Sep 2018 13:15

قادیانی مبلغ کو اقتصادی مشاورتی کونسل سے ہٹانا حکومت کا اچھا اقدام ہے، معراج الہدیٰ صدیقی

قادیانی مبلغ کو اقتصادی مشاورتی کونسل سے ہٹانا حکومت کا اچھا اقدام ہے، معراج الہدیٰ صدیقی
اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی وزیراعظم عمران خان کے ملک سے مہنگائی، کرپشن اور غربت کے خاتمے سمیت ریاست مدینہ بنانے کے ایجنڈے کی مکمل حمایت اور بھرپور تعاون کرنے کے لئے تیار ہے کیونکہ ملک کو ان سنگین مسائل سے نجات دلانا اور ایک جمہوری، فلاحی اور اسلامی ریاست کا قیام ہر شہری کا خواب ہے، مگر پی ٹی آئی کے پہلے 20 دنوں میں بجلی، گیس اور کھاد کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے سے لیکر ایک قادیانی مبلغ عاطف میاں کو اقتصادی مشاورتی کونسل کا ممبر بنانے تک کے اقدامات سے قوم کو سخت مایوسی ہوئی ہے۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق اکتوبر کے پہلے ہفتے سندھ کا تنظیمی دورہ کریں گے جبکہ 9 اور 10 محرم کو جماعت اسلامی کے تحت اجتماعات اور ضلعی تربیت گاہیں منعقد کی جائیں گی جن سے مرکزی و صوبائی قائدین اور علماء کرام خطاب کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں جماعت اسلامی سندھ کے ضلعی امراء کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔

اجلاس سے صوبائی جنرل سیکریٹری ممتاز حسین سہتو نے بھی خطاب کیا جبکہ صوبائی نائب امراء، نائب قیمین و دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے، ضلعی ذمہ داران نے ملٹی میڈیا کے ذریعے اپنے اپنے اضلاع کی سیاسی، تنظیمی دعوتی رپوٹس پیش کیں۔ ڈاکٹر معراج الہدیٰ نے مزید کہا کہ قادیانی مبلغ کو اقتصادی مشاورتی کونسل سے ہٹانا حکومت کا اچھا اقدام دیر آید درست آید کے مترادف ہے، مگر وفاقی وزیر اطلاعات کی جانب سے علماء کرام سمیت عاشقان رسول (ص) کو انتہاء پسند قرار دینا ظاہر کرتا ہے کہ حکومت کے عزائم کچھ اور ہیں، جماعت اسلامی جہاں حکومت کے اچھے اقدامات کی حمایت کریگی وہیں ملک کے نظریاتی تشخص کو مٹانے پر کوئی آنچ نہیں آنے دیگی۔
خبر کا کوڈ : 749162
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش