QR CodeQR Code

گورنر ہاؤس لاہور بھی عوام کیلئے کھولنے کا اعلان

10 Sep 2018 14:23

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر گورنر ہاؤس لاہور صبح 10 سے شام 6 بجے تک عوام کے لیے کھول دیا جائے گا،


اسلام ٹائمز۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے گورنر ہاؤس لاہور کو بھی عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کردیا۔ اس سے قبل چوہدری سرور نے گورنر ہاؤس مری کو عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کیا تھا۔ گورنر ہاؤس لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری محمد سرور نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر گورنر ہاؤس لاہور صبح 10 سے شام 6 بجے تک عوام کے لیے کھول دیا جائے گا، میں ڈیفنس میں اپنے گھر میں رہ رہا ہوں اور وہیں رہنا چاہتا ہوں، گورنر ہاؤس عوام کی ملکیت ہے اور سرکاری عمارتیں ملک کا اثاثہ ہیں، ہم یہ تاثر تبدیل کرنا چاہتے ہیں کہ ملک صرف اشرافیہ کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ گورنر سمیت تمام حکومتی عمائدین خود کو احتساب کیلئے پیش کریں گے، خود کوئی غلط کام کریں گے اور نہ کسی کو کرنے دیں گے، ہم عوامی مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ واضح رہےکہ گورنر سند عمران اسماعیل نے بھی گورنر ہاؤس کو عوام کے لیے کھول دیا ہے جس کے مخصوص حصے میں عوام کے آنے کے اوقات رکھے گئے ہیں۔
 


خبر کا کوڈ: 749180

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/749180/گورنر-ہاؤس-لاہور-بھی-عوام-کیلئے-کھولنے-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org