QR CodeQR Code

ملتان، بہائوالدین زکریا یونیورسٹی میں تصادم، 23 طلبا کے خلاف مقدمہ درج

10 Sep 2018 15:05

جمعہ کے روز جامعہ زکریا میں دو طلبا تنظیموں کے درمیان تصادم کے بعد ایک گروپ نے غنڈہ گردی کی تمام حدیں پھلانگ ڈالیں، 20 سے 25 افراد نے مخالف تنظیم کے ایک طالب علم کو گھیر لیا، لاٹھیاں برسا کر براحال کر دیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ بہائوالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں طالب علم پر وحشیانہ تشدد کرنے والے 23 طلبا کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، گورنر پنجاب نے نوٹس لے کر رپورٹ مانگ لی، تفصیلات کے مطابق بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں طلبا تنظیم کے کارکن پر تشدد کے معاملے پر مخالف تنظیم کے 23 طلبہ کے خلاف دو روز بعد مقدمہ درج کر لیا گیا، تشدد کا نشانہ بننے والے طالب علم خلیل احمد کی مدعیت میں درج ایف آئی آر میں 8 نامزد اور 15 نامعلوم افراد شامل ہیں، مگر اب تک کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی، جمعہ کے روز جامعہ زکریا میں دو طلبا تنظیموں کے درمیان تصادم کے بعد ایک گروپ نے غنڈہ گردی کی تمام حدیں پھلانگ ڈالیں، 20 سے 25 افراد نے مخالف تنظیم کے ایک طالب علم کو گھیر لیا، لاٹھیاں برسا کر براحال کر دیا تھا، فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد بھی یونیورسٹی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، یونیورسٹی میں عدم برداشت انتہا کو پہنچ گئی، طلبا تنظیموں کے بعد دو کار سوار طلبا بھی بھڑ گئے، گاڑیاں کیا ٹکرائیں دونوں طلبا غصے میں آ کر آپس میں ٹکرا گئی۔


خبر کا کوڈ: 749184

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/749184/ملتان-بہائوالدین-زکریا-یونیورسٹی-میں-تصادم-23-طلبا-کے-خلاف-مقدمہ-درج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org