0
Monday 10 Sep 2018 15:18

مولانا ضیاء الرحمان کو کمشنر افغان مہاجرین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

مولانا ضیاء الرحمان کو کمشنر افغان مہاجرین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ مولانا فضل الرحمان کے بھائی کو کمشنر افغان مہاجرین کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے کمشنر افغان مہاجرین ضیاء الرحمان کو عہدے سے ہٹا دیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق ضیاء الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔ کمشنر افغان مہاجرین ضیاء الرحمان جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے بھائی ہیں۔ ضیاء الرحمان کو عہدے سے ہٹانے اور ان کے خلاف تحقیقات کرنے کی منظوری وفاقی کابینہ نے دی ہے اور وزیراعظم کے مشیر برائے اسٹیبلشمنٹ ارباب شہزاد کو تحقیقاتی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ضیاء الرحمان پی ٹی سی ایل کے ملازم تھے ان کے خلاف تحقیقات میں پتا چلایا جائے گا کہ ان کو صوبائی مینجمنٹ سروس میں کیوں اور کیسے شامل کیا گیا، وہ ڈپٹی کمشنر خوشاب کیسے تعینات ہوئے اور کیسے بڑے عہدوں پر فائز رہے؟
خبر کا کوڈ : 749187
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش