QR CodeQR Code

عاطف میاں بین الاقوامی دہشتگرد ادارے آئی ایم ایف کا نمائندہ ہے، غنویٰ بھٹو

10 Sep 2018 16:16

کراچی میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی چیئرپرسن نے کہا کہ بدقسمتی سے سیاسی جماعتوں میں نظریاتی و اصولی جدوجہد کے بجائے چوہدراہٹ اور موقع پرستی کی جنگ چل رہی ہے، جس کے ذریعے معاشرے میں تبدیلی نہیں لائی جا سکتی۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے کہا ہے کہ عاطف میاں بین بین الاقوامی دہشتگرد ادارے آئی ایم ایف (IMF) کا نمائندہ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں اپنی رہائشگاہ ستر کلفٹن پر پارٹی کی سندھ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ غنویٰ بھٹو نے کہا کہ عاطف میاں کیلئے ان کے پاس آنسو نہیں ہیں، کیونکہ وہ آئی ایم ایف (IMF) کا نمائندہ ہے، جو ایک بین الاقوامی دہشتگرد ادارہ ہے، لیکن ملک کے اندر جو طبقاتی و بنیاد پرستی کا ماحول بن رہا ہے، اس کے خلاف جدوجہد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے سیاسی جماعتوں میں نظریاتی و اصولی جدوجہد کے بجائے چوہدراہٹ اور موقع پرستی کی جنگ چل رہی ہے، جس کے ذریعے معاشرے میں تبدیلی نہیں لائی جا سکتی، اس لئے ہمیں سائنسی اور نظریاتی بنیادوںپر جدوجہد کرنا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی پارٹی کا بنیادی ڈھانچہ ایسا بنانا چاہتے ہیں، جس میں ہر کارکن پارٹی کے آرگنائزر کی حیثیت سے کام کرنے کا مجاز ہوگا، ہم تمام کارکنان سے چندہ اس لئے وصول کرتے ہیں، تاکہ امیر اور غریب کارکن کی پارٹی پوزیشن برابر بنائی جا سکے۔ غنویٰ بھٹو نے میر مرتضیٰ بھٹو کی 22ویں برسی جو اس مرتبہ محرم الحرام کی وجہ سے 20 اکتوبر کو منائی جا رہی ہے، اس میں بھرپور شرکت کیلئے حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی۔


خبر کا کوڈ: 749192

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/749192/عاطف-میاں-بین-الاقوامی-دہشتگرد-ادارے-آئی-ایم-ایف-کا-نمائندہ-ہے-غنوی-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org