QR CodeQR Code

اورسیز پاکستانیوں نے 2 ماہ میں 3 ارب 90 کروڑ ڈالر ملک میں بھیجے

10 Sep 2018 22:39

اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب اور امارات سے 46، 46 کروڑ ڈالر کی ترسیلات آئیں، امریکا سے 31 کروڑ، برطانیہ سے 27 کروڑ ڈالر کی ترسیلات آئیں۔


اسلام ٹائمز۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 2 ماہ میں 3 ارب 90 کروڑ ڈالر کی ترسیلات بھیجیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق مالی سال 19-2018ء کے ابتدائی 2 ماہ میں ترسیلات ساڑھے 13 فیصد زائد بھیجی گئیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اگست میں ترسیلات زرکا حجم 2 ارب 3 کروڑ ڈالر رہا، اگست کی ترسیلات جولائی کے مقابلے میں ساڑھے 5 فیصد زائد رہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب اور امارات سے 46، 46 کروڑ ڈالر کی ترسیلات آئیں، امریکا سے 31 کروڑ، برطانیہ سے 27 کروڑ ڈالر کی ترسیلات آئیں۔ 
 


خبر کا کوڈ: 749268

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/749268/اورسیز-پاکستانیوں-نے-2-ماہ-میں-3-ارب-90-کروڑ-ڈالر-ملک-بھیجے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org