0
Monday 10 Sep 2018 22:50

90 روز میں امیر اور غریب کے لیے یکساں نظام تعلیم کی پالیسی دیدیں گے، شفقت محمود

90 روز میں امیر اور غریب کے لیے یکساں نظام تعلیم کی پالیسی دیدیں گے، شفقت محمود
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ 90 روز میں تعلیمی پالیسی دے دیں گے اور ملک میں امیر اور غریب کے لیے یکساں نظام تعلیم ہو گا۔ وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا تعلیم سےمتعلق کلیئر وژن ہے اور حکومت تعلیمی نظام میں بہتری لانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج نیشنل ٹاسک فورس فار ایجوکیشن کا اجلاس ہوا جس میں تعلیمی نظام میں بہتری کے لیے 4 سب کمیٹیاں بنا دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 90 روز میں تعلیمی پالیسی دے دی جائے گی اور غریب اور امیر کے لیے یکساں تعلیمی نظام ہو گا۔ شفقت محمود نے مسلم لیگ نون کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سابقہ پنجاب حکومت نے اداروں کو تباہ کیا، اسکل ڈیولپمنٹ کے مواقع سب کو مہیا کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کو آئندہ ماہ تعلیمی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔
 
خبر کا کوڈ : 749271
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش