QR CodeQR Code

افواج پاکستان کی جانب سے سپریم کورٹ ڈیم فنڈ کے لیے 1 ارب 59 لاکھ 90 ہزار روپے عطیہ

10 Sep 2018 22:55

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف نے چیف جسٹس سے ملاقات کے دوران دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے عدالت عظمیٰ کے ڈیم فنڈ میں 1 ارب روپے سے زائد کی رقم عطیہ کی۔


اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے چیف جسٹس ثاقب نثار کو افواج پاکستان کی جانب سے سپریم کورٹ ڈیم فنڈ کے لیے 1 ارب 59 لاکھ 90 ہزار روپے عطیہ کردیے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق آرمی چیف نے چیف جسٹس سے ملاقات کے دوران دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے عدالت عظمیٰ کے ڈیم فنڈ میں 1 ارب روپے سے زائد کی رقم عطیہ کی۔ واضح رہے کہ رواں سال جولائی کے مہینے میں افواج پاکستان کی جانب سے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے رقم عطیہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آرمی، نیوی اور ایئر فورس کی جانب سے 2 روز کی تنخواہ جبکہ سپاہیوں کی جانب سے ایک روز کی تنخواہیں عطیہ کی جائیں گی۔ خیال رہے کہ رواں ہفتے وزیر اعظم عمران خان نے بھی قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب پاکستان آزاد ہوا تو ہر پاکستانی کے حصے میں 5 ہزار 6 سو کیوبک میٹر پانی آتا تھا اور آج ایک ہزار کیوبک میٹر پانی رہ گیا ہے، ہمارے پاس پانی جمع کرنے کی صلاحیت کم ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 749272

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/749272/افواج-پاکستان-کی-جانب-سے-سپریم-کورٹ-ڈیم-فنڈ-کے-لیے-1-ارب-59-لاکھ-90-ہزار-روپے-عطیہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org