QR CodeQR Code

بین الاقوامی اٹامک انرجی ایجنسی

ایران بین الاقوامی جوہری معاہدہ کے مطابق عمل کر رہا ہے،یوکی یا امانو

11 Sep 2018 04:08

اٹامک انرجی ایجنسی کے چیئرمین نے کہا ہے کہ ایران کو جوہری معاہدےکی پاسداری جاری رکھنی چاہیئے اور ایجنسی کا نظارتی عمل بھی جاری رہنا چاہیئے۔


اسلام ٹائمز۔ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے چیئرمین یوکی یا امانو نے ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ ایران بین الاقوامی جوہری معاہدے کے مطابق عمل کر رہا ہے۔ چیئرمین کا کہنا تھا کہ ایران نے اس بین الاقوامی معاہدے میں جن چیزوں پر دستخط کئے تھے ان کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔ ایران نے جوہری معاہدے میں جن چیزوں کا وعدہ دیا تھا ان کو پورا کیا گیا ہے، ضرورت اس بات کی ہے کہ ایران اس معاہدے کو مکمل طور پر نافذ کرے۔
 
ایجنسی ایران کی جانب سے جوہری معاہدے کی خلاف ورزی پر نظارت کرنے کیلئے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتی رہے گی، ہم ایران کے اندر ایسی سرگرمیوں پر نظارت جاری رکھیں کہ جو جوہری مسائل کے بارے میں اعلان نہیں کی گئیں۔ ایجنسی کے چیئرمین نے اس اجلاس میں شام کے بارے میں بھی اپنی رپورٹ پیش کی۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2007ء میں شام کے علاقے دیرالزور میں تباہ ہونے والی عمارت کے بارے میں بہت زیادہ امکان اس بات کا ہے کہ وہ ایٹمی ری ایکٹر تھا اور عربی جمہوریہ شام کو اس سلسلے میں ہونے والے معاہدے کے مطابق بین الاقوامی ایٹمی انرجی ایجنسی کو اس کے بارے میں اطلاع دینی چاہیئے تھی۔ امانو نے کہا کہ میں شام سے درخواست کرتا ہوں کہ جن مسائل کو ابھی تک حل نہیں کیا گیا ان کے بارے میں ایجنسی کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 749296

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/749296/ایران-بین-الاقوامی-جوہری-معاہدہ-کے-مطابق-عمل-کر-رہا-ہے-یوکی-یا-امانو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org