QR CodeQR Code

صیہونی اخبار

ایران کا میزائل حملہ واشنگٹن، ریاض اور تل ابیب کیلئے کھلا پیغام ہے، جیروزلم پوسٹ

11 Sep 2018 04:34

غاصب اسرائیلی حکومت کے ایک اخبار نے ایران کے عراق کے علاقہ کردستان پر دہشت گردوں کے اڈے پر ہونے والے میزائل حملہ کو اپنے لئے کھلا پیغام کہا ہے۔ اس اخبار کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا میزائل حملہ امریکہ اور اسرائیل کیلئے واضح پیغام تھا جس میں سپاہ پاسداران نے اپنی میزائل ٹیکنالوجی کو سب پر واضح کر دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ عراقی کردستان میں ایران کی جانب سے ہونے والے میزائل حملے میں دہشت گردوں کے مرکز کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ اس حملے کے بعد صیہونی حکومت اسرائیل کے ایک اخبار جیروزلم پوسٹ نے لکھا ہے کہ ایران کا یہ میزائل حملہ ہمارے ، امریکہ اور آل سعود کیلئے واضح پیغام ہے۔ اس اخبار نے اپنے اداریہ میں لکھا ہے کہ تہران کی جانب سے ہمیں واضح پیغام دیا گیا ہے کہ وہ جو کچھ چاہے کر سکتا ہے اور ایران کا یہ پیغام اس کے خلاف لگائی گئی پابندیوں کا جواب تھا۔
 
اس اخبار نے ایران کے میزائل حملہ کو انتہائی ایکوریٹ کا لقب دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی میزائلوں نے اپنے اہداف کو انتہائی نزدیک سے تباہ کیا ہے اور دہشت گردوں پر حملہ کر کے ایران نے واشنگٹن اور تل ابیب کیلئے اپنی آپریشنل توانائیوں کو واضح کر دیا ہے۔ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے ثابت کیا ہے کہ وہ اپنی سرحدوں کے اندر اور پورے خطے میں کسی بھی قسم کی کاروائی کرنے کی توانائی رکھتا ہے۔
 
واضح رہے ایران کے دہشت گردوں کے خلاف حالیہ فوجی آپریشن میں فاتح نامی میزائل استعمال کیا گیا ہے۔ فاتح میزائل ایران کے انتہائی ایکوریٹ میزائل ہیں جو فاتح 110 ماڈل 300 کلومیٹر کی رینج کیلئے اور فاتح 113 ماڈل 500 کلومیٹر کی رینج کیلئے استعمال کئے جا سکتے ہیں، اسی طرح ایران کے پاس موجود فاتح مبین میزائل 500 کلومیٹر کی رینج اور ذوالفقار 700 کلومیٹر جبکہ خلیج فارس اور ہرمز نامی میزائل سمندر کے اندر 300 کلومیٹر کی رینج تک اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتے ہیں۔ فاتح 110 میزائل پر 500 کیلوگرام تک وار ہیڈ نصب کیا جا سکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 749297

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/749297/ایران-کا-میزائل-حملہ-واشنگٹن-ریاض-اور-تل-ابیب-کیلئے-کھلا-پیغام-ہے-جیروزلم-پوسٹ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org