QR CodeQR Code

اپنی کارکردگی لیکر ہجیرہ کے عوام کے پاس جائیں گے، راجہ فاروق

11 Sep 2018 07:45

ضمنی انتخاب کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کے بعد وزیراعظم آزادکشمیر کا ہجیرہ کے عمائدین سے کہنا تھا کہ مرحوم سردار خان بہادر خان کے کئے گئے اعلانات اور وعدے میں پورے کروں گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق خان نے ہجیرہ کے جماعتی رہنماؤں حلقہ کے عہدیداروں، کارکنوں اور عمائدین سے ضمنی انتخاب کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی اور حلقہ کی تنظیم اور متعلقہ کارکنوں سے ٹکٹ کے حوالے سے رائے بھی حاصل کی۔ ملاقات کے دوران قانون ساز اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر فاروق احمد طاہر، وزیر اطلاعات مشتاق احمد منہاس، سردار اعجاز یوسف اور ممبر کشمیر کونسل عبدالخالق وصی بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نواز کے کارکن اتحاد و اتفاق سے ضمنی انتخاب لڑیں، اپنی کارکردگی لیکر ہجیرہ کے عوام کے پاس جائیں گے، مرحوم سردار خان بہادر خان کے کئے گئے اعلانات اور وعدے میں پورے کروں گا۔


خبر کا کوڈ: 749305

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/749305/اپنی-کارکردگی-لیکر-ہجیرہ-کے-عوام-پاس-جائیں-گے-راجہ-فاروق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org