0
Tuesday 11 Sep 2018 09:16

سی پیک منصوبے کے تحت ریلوے کے کام میں تیزی لائیں گے، شیخ رشید

سی پیک منصوبے کے تحت ریلوے کے کام میں تیزی لائیں گے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے 100 روز میں 2 نئی ٹرینوں کے افتتاح کی درخواست قبول کرلی ہے۔ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ پہلی ٹرین میانوالی ایکسپریس، شام 6 بجے سے راولپنڈی اور صبح 7 بجے سے میانوانی سے چلے گی۔ انہوں نے بتایا کہ دوسری ٹرین مارگلہ ایکسپریس، راولپنڈی اور لاہور سے شام 8 بجے چلا کرے گی۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سیکرٹریٹ سے دونوں ٹرینوں کا افتتاح ہوگا۔ وفاقی وزیر ریلوے نے دعویٰ کیا کہ ریلوے، پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کی ریڑھ کی ہڈی ہے، جس میں کوئی کام نہیں ہوا اور ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ سی پیک منصوبے کے تحت ریلوے کے کام میں تیزی لائیں گے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کراچی سے پشاور ریلوے ٹریک کو اپ گریڈ کیا جائے گا جبکہ تفتان تک 700 کلومیٹر نئی ریلوے لائیں بچھائیں گے۔ وفاقی وزیر ریلوے نے دعویٰ کیا کہ گوادر سے کوئٹہ تک ریلوے کو بہتر بنائیں گے اور کاروباری افراد کو سہولیات فراہم کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریلوے عوام کی ہے اور اس میں 100 روز میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 749311
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش