0
Tuesday 11 Sep 2018 11:35

بھارت نے کشمیریوں کے آزادی کے حق کو دبا رکھا ہے، مشتاق منہاس

بھارت نے کشمیریوں کے آزادی کے حق کو دبا رکھا ہے، مشتاق منہاس
اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات مشتاق احمد منہاس نے کہا کہ قائداعظم کشمیر کو پاکستان کیلئے انتہائی ناگزیر سمجھتے تھے۔ اسی لئے انہوں نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا۔ انہوں نے کشمیریوں کی تحریک آزادی کی کھلے لفظوں میں حمایت کی۔ آج کشمیری قائداعظم کے فرمودات کی روشنی میں تحریک آزادی کشمیر اور دفاع پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ بھارت نے کشمیریوں کے آزادی کے حق کو دبا رکھا ہے، بابائے قوم حضرت قائداعظم کے یوم وفات کے دن ہم اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ ہم اپنی جان، مال، عزت آبرو پاکستان کے دفاع اور کشمیر کی آزادی کیلئے قربان کرنے سے ہرگز دریغ نہیں کریں گے۔ کشمیر آزاد ہو کر پاکستان کا حصہ بنے گا۔
خبر کا کوڈ : 749342
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش