0
Tuesday 11 Sep 2018 15:35

محرم الحرام، انتظامات اور عزاداروں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اہم اجلاس

محرم الحرام، انتظامات اور عزاداروں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اہم اجلاس
اسلام ٹائمز۔ ناظم ٹاؤن (ون) زاہد ندیم کی زیر صدارت محرم الحرام میں انتظامات اور عزاداروں کو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم ٹاؤن ون محمد شعیب بنگش، محرم کمیٹی کے چیئرمین و فوکل پرسن طارق علی شاہ، ٹی او آر ٹاؤن ون رحمان خٹک، ٹاؤن ممبران اور ڈبلیو ایس ایس پی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں محرم الحرام کیلئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ناظم ٹائون ون زاہد ندیم نے بی سی اے سٹاف کو جلوس کی گزرگاہوں اور امام بارگاہوں کے نزدیک پڑا ہوا تعمیراتی ملبہ فوری ہٹانے کے احکامات جاری کئے، اس کے علاوہ تمام لیک پائپوں کی فوری مرمت اور جلوس کی گزرگاہوں میں اسٹریٹ لائٹس لگانے، آئرن ٹاکیاں لگانے اور بجلی کا دیگر سسٹم ٹھیک کرنے کے احکامات بھی جاری کئے، ٹاؤن ناظم نے فوکل پرسن طارق علی شاہ کو اندرون شہر گزرگاہوں کا دورہ کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی رپورٹ طلب کی ناظم ٹاؤن ون زاہد ندیم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محرم الحرام کیلئے مثالی انتظامات کئے جائینگے اور اس سلسلے میں تمام وسائل بروئے کارلائے جائینگے۔
خبر کا کوڈ : 749398
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش