0
Tuesday 11 Sep 2018 13:13

پشاور، ایس یو سی محرم کمیٹی کے اراکین کی ناظم ٹاون ون سے ملاقات

پشاور، ایس یو سی محرم کمیٹی کے اراکین کی ناظم ٹاون ون سے ملاقات
اسلام ٹائمز۔ محرم کمیٹی شیعہ علماء کونسل ضلع پشاور نے محرم الحرام کے انتظامات کے بارے میں کمیٹی کے سربراہ آخونزادہ مجاہد علی اکبر کی سربراہی میں ناظم ٹاؤن 1 زاہد ندیم سے ملاقات کی۔ وفد میں محرم کمیٹی کے کوآرڈینیٹر علی عرفان میر، سید شیر شاہ رضوی، سید نثار علی شاہ، ذوالفقار حسین حیدری، مرید عباس اور حُبدار حسین شامل تھے جبکہ اس موقع پر ٹاؤن ناظم کے ساتھ فوکل پرسن ٹاؤن ممبر سید طارق علی شاہ اور دیگر ٹاؤن آفیسرز بھی موجود تھے۔ ناظم ٹاؤن ون زاہد ندیم نے محرم الحرام کے حوالے سے انتظامیہ کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات سے وفد کو آگاہ کیا، جن میں جلوس ہائے عزاء کی گزرگاہوں سے ہر قسم کا ملبے کی صفائی، سٹریٹ لائٹس، آئرن ٹاکیاں، بجلی کی تاروں کا سسٹم ٹھیک کرنے اور پانی کے پائپس وغیرہ کے متعلق احکامات شامل تھے۔ اُنہوں نے ان انتظامات میں مزید بہتری کے لئے شیعہ علماء کونسل کی ضلعی محرم کمیٹی اور ٹاؤن انتظامیہ کے مابین باہمی رابطوں کے ذریعے تعاون کی بھی اپیل کی۔ محرم کمیٹی کے سربراہ آخونزادہ مجاہد علی اکبر نے ٹاؤن ناظم کے اقدامات کا شکریہ ادا کیا اور دورانِ عشرۂ محرم انتظامیہ کے ساتھ مربوط رہ کر مسائل کے حل کے لئے ذمہ داران کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
خبر کا کوڈ : 749451
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش