QR CodeQR Code

محرم الحرام کے دوران امن کے قیام کو یقینی بنائینگے، ڈی پی او ڈی آئی خان

11 Sep 2018 19:52

ڈی آئی خان پولیس لائنس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ظہور بابر آفریدی کا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے دوران امن و آمان برقرار رکھنے کیلئے امن کمیٹیوں کے ارکان کو فائر فائٹر کا کردار ادا کرنا ہوگا، امن میں خلل ڈالنے والوں کی نشاندہی کی جائے، سابقہ معاہدات پر ہر صورت عمل ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ سٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان ظہور بابر آفریدی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران امن و آمان برقرار رکھنے کیلئے امن کمیٹیوں کے ارکان کو فائر فائٹر کا کردار ادا کرنا ہوگا، امن میں خلل ڈالنے والوں کی نشاندہی کی جائے، سابقہ معاہدات پر ہر صورت عمل ہوگا، امن کے قیام کو یقینی بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پولیس لائن میں امن کمیٹی کے اراکین کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر اعلٰی افسران سمیت امن کمیٹی کے ارکین اور تاجر برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ امن کمیٹی کے اراکین نے پولیس کو قیام امن کے سلسلے میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او ظہور بابر آفریدی نے کہا کہ امن کمیٹی کے اراکین پولیس اور انتظامیہ سے اپنا تعاون جاری رکھیں۔ بعدازاں پولیس لائن میں شجرکاری مہم کے سلسلے میں ڈی پی او نے پودا لگایا اور بتایا کہ محکمہ پولیس شجرکاری مہم کے دوران مختلف تھانہ جات اور گھروں میں 5 ہزار پودے لگائے گی۔


خبر کا کوڈ: 749469

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/749469/محرم-الحرام-کے-دوران-امن-قیام-کو-یقینی-بنائینگے-ڈی-پی-او-آئی-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org