0
Tuesday 11 Sep 2018 20:24

قبائلی ضلع کرم کے کاشتکاروں کو مکئی کے بیج اور زرعی آلات کی فراہمی

قبائلی ضلع کرم کے کاشتکاروں کو مکئی کے بیج اور زرعی آلات کی فراہمی
اسلام ٹائمز۔ قبائلی ضلع کرم کے کاشتکاروں کے محدود مالی وسائل کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع کرم کی انتظامیہ نے فاٹا ڈویلپمنٹ پروگرام گورنمنٹ ٹو کمیونٹی کے تحت مقامی کاشتکاروں کو مکئی کے بیج اور زرعی آلات کی فراہمی پر مشتمل دو منصوبے مکمل کئے ہیں۔ ایک منصوبے کے تحت ایف ڈی پی جی سی نے 500 مقامی کاشتکاروں کو مکئی کے کاشت کے بارے میں جدید طور طریقوں سے روشناس کرانے کیلئے زرعی ماہرین کے زیر نگرانی ایک روزہ آگاہی سیشنز کا انعقاد کیا۔ ان آگاہی سیشنز میں مکئی کی کاشت کیلئے زمین کی تیاری، بیج بونے، آبپاشی کی ضروریات، بیماریوں اور کیڑے مکوڑوں کی روک تھام اور بیج کو ذخیرہ کرنے کے طور طریقوں پر توجہ دی گئی۔ ہر کاشتکار کو 20 کلوگرام مکئی کے اعلیٰ قسم کے بیج بھی فراہم کئے گئے۔ دوسرے منصوبے کے تحت ایف ڈی پی جی سی نے انہی 500 کاشتکاروں کو مختلف زرعی آلات پر مشتمل ٹول کٹس فرہم کیں۔ ہر ٹول کٹ میں ہتھ گاڑی، چھوٹی اور بڑی کدالی اور بیلچہ شامل ہے۔
خبر کا کوڈ : 749477
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش