0
Tuesday 11 Sep 2018 23:43

وزیراعلٰی سندھ نے صوبائی کابینہ کا اجلاس 14 ستمبر کو طلب کرلیا

وزیراعلٰی سندھ نے صوبائی کابینہ کا اجلاس 14 ستمبر کو طلب کرلیا
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبائی کابینہ کا اجلاس 14 ستمبر کو طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں رواں مالی سال کے نو ماہ کے بجٹ کی منظوری لی جائیگی، 14 ستمبر کو سندھ اسمبلی کا اجلاس بھی ہوگا۔ کابینہ کی منظوری کے بعد مالی سال کے نو ماہ کے بجٹ کی سندھ اسمبلی سے منظوری لی جائے گی۔ مالی سال 19-2018ء کے بجٹ میں نئی ترقیاتی اسکیمز شامل کی جائیں گی، جکہ کراچی سمیت دیگر شہروں کیلئے تیس ارب روپے سے زائد کی اسکیمز کا اعلان متوقع ہے۔
خبر کا کوڈ : 749501
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش