0
Wednesday 12 Sep 2018 08:07

دشمن ایران اور عراق کے درمیان اختلاف ایجاد کرنا چاہتا ہے، احد آزادیخواہ

دشمن ایران اور عراق کے درمیان اختلاف ایجاد کرنا چاہتا ہے، احد آزادیخواہ
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے رکن حجت الاسلام و المسلمین احد آزادیخواہ نے ایران کے شہر ہمدان میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کے شہر بصرہ میں بعض افراد نے جان بوجھ کر ایرانی قونصلیٹ پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے سب سے پہلے عراقی قوم کے خلاف افواہیں تیار کیں تاکہ اس طریقے سے منافقین کا راستہ صاف کر سکیں۔ ایرانی پارلیمنٹ کی ثقافتی کمیٹی کے رکن نے کہا کہ عراقی حکومت ہماری دوست ہے اور عراقی قوم ہمارے دینی بھائی ہیں۔ جب ایران کا قومی ترانہ پڑھا جاتا ہے تو عراقی عوام اس کا احترام کرتے ہیں۔ عراق کے عوام اپنے ملک میں ایرانی زائرین کا احترام کرتے ہیں۔
 
جناب احد آزادیخواہ نے مزید کہا کہ ہمیں عراق کی ان بزرگ شخصیات کے بیانات نہیں بھولے جو انہوں نے ملک کے وزیراعظم  العبادی کے جواب میں اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت می دیئے تھے۔ گذشتہ برس عراق کے علاقے سلیمانیہ میں جب الیکشن ہو رہے تھے تو اس وقت بھی دشمن نے ایک چال چلی تھی لیکن دشمن کی یہ سازش کامیاب نہیں ہوئی تھی اور فورا ہی عوام نے اسے بھانپ لیا تھا، آج کل پیش آنے والے واقعات بھی دشمن کی ہی سازش ہے۔ ہمدان کے ایم این اے نے کہا کہ ایران اور عراق دو دوست ملک ہیں جن کیلئے ضروری ہے کہ دشمن کی سازشوں کو پہچانیں اور ان کو ناکام بنا دیں۔ کسی کو بھی اس بات کی اجازت نہیں دی جائے گی کہ دونوں ممالک کے درمیان اختلاف ایجاد کر سکے۔
خبر کا کوڈ : 749517
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش