QR CodeQR Code

ماہ محرم کے حوالے سے خصوصی پیغام

مجالس عزا اور عزاداری میں شرکت مظہر قوت ہے، سید حسن نصر اللہ

12 Sep 2018 08:34

حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل نے ماہ محرم الحرام کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ اس محرم میں ہمارا شعار یہ ہونا چاہیئے کہ اے حسین علیہ السلام ہم کبھی بھی آپ کو تنہا نہ چھوڑیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام و المسلمین سید حسن نصر اللہ نے کہا ہے کہ شعائر حسینی کی حفاظت ہم سب پر فرض ہے۔ مجالس عزائے امام حسین علیہ السلام اور محافل عزاداری میں شرکت کرنا درحقیقت ملت کی قوت کا مظہر ہے۔ سید حسن نصر اللہ نے شب اول ماہ محرم الحرام کی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے جنوبی لبنان کے شہر ضاحیہ میں کہا کہ مجالس حسینی میں بنفس نفیس شرکت کرنا قوت کا اظہار ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ بڑی تعداد میں مجالس عزا اور عزاداری کے پروگراموں میں شرکت کریں اور ان لوگوں کو بھی اپنی نظروں  میں رکھیں جو غلط کاموں کے ذریعے دشمن کی سازش کو کامیاب بنانا چاہتے ہیں۔ سید حسن نصر اللہ نے مزید کہا کہ ہم ماہ محرم کا آغاز عزاداری سے کرتے ہیں اور عزاداری امام حسین علیہ السلام کا آغاز اس شعار کے ساتھ کرتے ہیں کہ اے حسین علیہ السلام آپ کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔


خبر کا کوڈ: 749520

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/749520/مجالس-عزا-اور-عزاداری-میں-شرکت-مظہر-قوت-ہے-سید-حسن-نصر-اللہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org